Hey Pressto! Conference 2020

A WordPress and ClassicPress conference which happens only on Twitter

اُردُو‎

Hey Pressto! Twitter پر منعقد ہونے والی ClassicPress اور WordPress کی کانفرنس ہے۔

Hey Pressto! پریزینٹیشن 15 تک ٹوئیٹس سے بنائی جاتی ہے، جو کہ فی منٹ ایک شائع کی جاتی ہے۔

Hey Pressto! ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ قابل رسائی کانفرنس کا متمنی اور ارادہ رکھتا ہے۔ اگر آپ ہمارے افعال میں بہتری کے راستوں کا ادراک رکھتے ہیں، تو براہ کرم ہمیں آگاہ کریں۔

Hey Pressto! آپ کی سائٹ اور تجربات کے متعلق جاننا پسند کرے گا۔ آپ کے پاس لاکھوں پوسٹس کی حامل سائٹ ہے؟ زبردست، براہ کرم ہمیں مزید بتائیں۔ آپ کے پاس ایک شاندار پوسٹ کی حامل سائٹ ہے؟ زبردست، براہ کرم ہمیں مزید بتائیں! اپنی پہلی پوسٹ شائع کر دی ہے؟ یہ بھی زبردست ہے! براہ کرم ہمیں مزید بتائیں۔ اگر آپ نے کچھ کام کیا ہے۔ یہ زبردست ہے! براہ کرم ہمیں مزید بتائیں۔

Hey Pressto! ان لوگوں کے لیے جو کچھ بھی کرنے کے لیے ClassicPress یا WordPress کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈویلپرز کی جانب سے عمدگی کو ممکن بنانے، لوگوں کی جانب سے ملاقاتیں اور ایونٹس چلانے کے لیے، گورننس کے متعلق فکر مند افراد کے لیے ہے۔ لیکن ہر چیز سے بڑھ کر یہ آپ کے لیے ہے۔

Hey Pressto! اس امر کو سمجھتا ہے کہ ہم وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی عدم مساوات کی دنیا میں رہتے ہیں، اور ہم انہیں اپنے طور پر حل نہیں کر سکتے۔ ہم ایک ایسا موقع بننا چاہتے ہیں جو عدم نمائندگی کی حامل جگہوں اور نظر انداز شدہ آوازوں کی جانب سے شعور و آگہی کو اہمیت دے۔

Hey Pressto! 12 گھنٹے کے لیے فعال رہتا ہے، اس لیے امید ہے کہ آپ کے پاس دنیا میں کہیں سے بھی شامل ہونے یا اپنی نمائندگی کرنے کے لیے کچھ وقت ہو گا۔

Hey Pressto! کسی بھی زبان میں ارسالگیوں اور نمائندگیوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Hey Pressto! جانتا ہے کہ Twitter سب کے لیے اتنی زبردست جگہ نہیں ہے، اور ہمارے پاس لوگوں کو نمائندگی کرنے کے لیے بے نامی اکاؤنٹس موجود ہیں اگر وہ ایسا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Hey Pressto! کے پاس مفت اور بے نامی معلمی کی سروس ہے جسے آپ اپنی ارسالگی تیار کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Hey Pressto! ارسالگیاں 280 حروف لمبی ہوتی ہیں – بالکل ایک ٹوئیٹ کی طرح۔

Hey Pressto! آپ کی جانب سے ہمارے ارسالگی کے صفحے (  https://2020.heypresstoconf.org/submit/ ) کو ملاحظہ کرنا پسند کرے گا۔ آئیں دیکھتے ہیں آیا ہم آپ کے تجربے، علم اور کہانی کا اشتراک کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

Hey Pressto! امید کرتا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ شریک ہوں گے۔

Hey Pressto! امید کرتا ہے کہ آپ اپنے دوستوں کو Hey Pressto! کے متعلق بتائیں گے

Hey Pressto! اسے پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اپنا خیال رکھیں اور اچھا دن گزاریں۔

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!